۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر/ سفره‌های افطاری حرم مطهر رضوی

حوزه/رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کے آغاز کے ساتھ ہی حرم امام رضا (ع) کے متولی کے حکم سے زائرین کی افطاری کا دسترخوان وسیع تر ہو گیا ہے تاکہ روزے دار زائرین اور خادموں کی ایک بڑی تعداد امام کے دسترخوان سے افطار کر سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرمِ مطہر کے زائرین کی خدمات کے نائب سربراہ امین بہنام نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز سے ہی، باب الہادی اور باب الکاظم پر امام رضا علیہ السلام کے خادموں کے تعاون سے رضوی تبرک کے کھانوں کا سلسلہ جاری تھا اور ان دسترخوانوں پر روزانہ 2500 زائرین اور خادموں کا استقبال کیا جاتا ہے اور دعوت نامہ بھی روزانہ تقسیم ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاوہ ازیں آستانہ قدسِ رضوی کے متولی کے حکم سے رمضان المبارک کے دوسرے عشرے سے امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے صحن میں بھی رضوی تبرک کے کھانوں کا دسترخوان بچھایا گیا ہے جس میں روزانہ تین ہزار زائرین کی پذیرائی کی جاتی ہے۔

امین بہنام نے کہا کہ ہر رات 3000 روزہ دار زائرین حضرت رضا علیہ السلام کے مہمان خانے میں رضوی بابرکت مہمانی میں شریک ہوتے ہیں اور ان زائرین کو "نعیم رضوان" اور "نسیم رضوان" سافٹ ویئر کے ذریعے دعوت دی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حرمِ مطہر کے اندر افطار دسترخوانوں کے علاوہ، موکبوں کے توسط سے روزانہ 7,000 زائرین اور حرم کے ہمسائے میں رہنے والوں کو سادہ افطاری کے ساتھ گرم کھانوں کا پیکج پہنچایا جاتا ہے۔

امین بہنام نے مشہدِ مقدس کے مضافاتی علاقوں میں حرمِ مطہرِ حضرت رضا علیہ السلام کی مبارک افطاری کی تقسیم کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ حرم کے خدام کی طرف سے مشہد کے نواحی علاقوں میں روزانہ 2500 متبرک کھانے تقسیم کئے جاتے ہیں۔

انہوں نے حرم میں مغرب اور عشاء کی نمازوں کے درمیان سادہ افطار پیکجوں کی تقسیم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز سے ہر رات تقریباً حرم میں 50,000 سادہ افطار پیکجز نماز گزاروں کی صفوں میں تقسیم کئے جارہے ہیں اور اس مقدس مہینے کے اختتام تک 20 لاکھ نمازیوں کی پذیرائی متوقع ہے۔

حرمِ امام رضا علیہ السلام کے شعبۂ زائرین کے نائب سربراہ نے اس سنتِ حسنہ کو انجام دینے کی مدت کے بارے میں کہا کہ موسمی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس عظیم سنتِ حسنہ کا سلسلہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام تک جاری رہے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .